ایک نیوز: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے بڑا سنگ میل عبور کر لیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں الوحدہ کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 4 گول اسکور کیے اور اس کے ساتھ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 500 گول کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر 5 مختلف لیگز میں 5 ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے اب تک 503 گول اسکور کر چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 103 گول مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اسکور کیے جبکہ سب سے زیادہ 311 گول ریال میڈرڈ کی جانب سے، 81 گول جووینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسکور کیے جبکہ 3 گول اسپورٹنگ لزبن اور 5 گول النصر کی جانب سے اسکور کیے ہیں۔
Great feeling to have scored 4 goals and reaching my 500th league goal in a very solid win by the team!????????
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) February 9, 2023
⚽️⚽️⚽️⚽️ pic.twitter.com/o2ZfV6fYBu
5 مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا سالانہ ایوارڈ جیتنے والے اسٹار فٹبالر نے گزشتہ برس دسمبر میں سعودی کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا اور بعد میں انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تھا۔
پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈونے دسمبر میں النصر کے ساتھ اڑھائی سال کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کی مالیت 200 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ النصر 16 گیمز کے بعد اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر موجود الشباب کے ساتھ 37 پوائنٹس پر برابر ہے۔