خفیہ دستاویزات کا معاملہ: امریکی نائب صدر کے گھر ایف بی آئی کا چھاپہ

Feb 11, 2023 | 09:16 AM

ایک نیوز: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے خفیہ دستاویزات کی تلاش کیلئے امریکی نائب صدر مائیک پنس کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تاحال اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ نائب صدر کے گھر کی تلاشی خفیہ دستاویزات کے معاملے کی ایک کڑی ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی تازہ کارروائی گزشتہ ماہ نائب صدر کے گھر سے ملنے والے کچھ خفیہ دستاویزات ملنے کی پیروی کے تحت کی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق مائیک پنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے وقت امریکی نائب صدر گھر پر موجود نہیں تھے تاہم ان کے پرائیویٹ اٹارنی تلاشی کے وقت وہاں موجود تھے۔

ایف بی آئی کی جانب سے مائیک پنس کے گھر کی تلاشی یکم فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈیلاویر کے گھر کی تلاشی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

 امریکی صدر کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کو 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاشی کے دوران صدر کے گھر سے مزید کوئی دستاویزات نہیں ملی تھیں۔

مزیدخبریں