ایک نیوز: امریکی لڑاکا طیارے نے ریاست الاسکا میں فضا میں اڑتی ناقابل شناخت شے(آبجیکٹ) کو مار گرایا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ناقابل شناخت شے فضا میں 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جس کا سائز ایک چھوٹی کار جتنا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ملٹری کو اس ناقابل شناخت شےکو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔
جان کربی نے بتایا کہ فضا میں اُڑتی اس ناقابل شناخت شے کا مقصد اور اصلیت کا معلوم نہیں ہوسکا البتہ یہ شےگزشتہ ہفتے گرائےگئے چینی غبارے کے مقابلےمیں بہت چھوٹی تھی۔
ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ شے کس کی ملکیت تھی، آیا یہ کسی ریاست کی تھی یا پرائیویٹ ، نہیں معلوم۔