ایک نیوز: پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے کراچی کنگز کا حصہ بننے والے آسٹریلین کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ ٹیم میں بابراعظم کی کمی محسوس ہوگی، بابراعظم کے خلاف باؤلنگ کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔
بین کٹنگ کا بیان میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ہمارا ایک گہرا تعلق ہے، میں اور ایرن دونوں پاکستان اور اس کے لوگوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ پی ایس ایل دوسری لیگز سے کافی مختلف ہے، پی ایس ایل میں ہر باؤلر 140 سے تیز باؤلنگ کرتا ہے، یہاں اچھے سپنرز اور بہترین بیٹرز ہیں۔