ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کروانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری ہونے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے پر غورشروع کردیاگیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عدلیہ، محکمہ خزانہ سمیت دیگر ادارے الیکشن کروانے سے معذرت کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کو موجودہ حالات میں الیکشن کروانے پر مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی ۔