کامران اکمل کی سلیکشن کمیٹی میں عہدہ فوری سنبھالنے سے معذرت 

کامران اکمل کی سلیکشن کمیٹی میں عہدہ فوری سنبھالنے سے معذرت 
کیپشن: Apologies for Kamran Akmal's immediate appointment in the selection committee

 ایک نیوز:قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ  سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے فوری  عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

  ٹوئٹر پیغام میں کامران اکمل نے لکھا کہ ’’میں سینیئر اور جونیئر سلیکشن پینل کی ذمہ داریاں ملنا اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں۔‘‘

 اپنی ٹوئٹ میں کامران اکمل نے لکھا کہ پی ایس ایل کے دوران نجی چینل کے ساتھ معاہدے کے باعث اور پی سی بی کی مفادات کے تصادم کی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر یہ عہدہ قبول نہیں کر سکتا، پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

 سابق کرکٹر کاکہنا تھا پی ایس ایل کی میڈیا مصروفیات سے فراغت کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا جس کے بعد کب اور کیسے میری خدمات حاصل کی جائیں گی اس کا فیصلہ پی سی بی کی جانب سے کیا جائے گا۔