ڈیجیٹل مردم شماری: شہری اپنا ڈیٹا خوداپ لوڈ کرسکیں گے

Feb 11, 2023 | 00:11 AM

ایک نیوز: پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری اپنا ڈیٹا خود بھی اپ لوڈ کر سکیں گے، ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی پابند ہوگی۔

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہورہا ہے، شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکیں گے۔

کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ پر اپ لوڈ کرے گی، پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے، تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے۔

 کمشنر کاکہنا تھا کہ لاہور میں مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو کر 31 مارچ 2023 تک مکمل ہوگی، لاہور ڈویژن میں کل 15 ہزار 184 اور لاہور میں 8 ہزار 21 بلاکس تشکیل دیئے گئے ہیں، شہریوں کے اپ لوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیم گھر پہنچ کر چیک کرے گی۔

مزیدخبریں