اس حوالے سے عامر لیاقت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کرکے شادی پر مبارکباد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب۔
وزیراعظم کا مشکور جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب! @ImranKhanPTI @UKPTIOfficial @PTI_KHI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے گزشتہ روز 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عامر لیاقت کی تیسری شادی کا اعلان ان کی دوسری اہلیہ طوبی کی جانب سے خلع کی تصدیق کے محض ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔