حجاب تنازع، کنگنا رناوت نے بھی زہر اگل دیا

Feb 11, 2022 | 13:37 PM

admin
ممبئی:بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر زہر اگلا کہ اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔‘
کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی سٹوری شیئر کی۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ ’آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں بند نہ کریں۔‘
یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔
مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔
اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں