ایک نیوز: سینیٹر فیصل واوڈ ا نے کہا ہے سول نافرمانی کی کال فیض حمید کیس کو متاثر کرنے کیلئے تھی۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام (ریڈزو فائلز ود فہد حسین )میں دوران گفتگو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا فیض حمید کی گواہی کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوسکتا ہے، فیض حمید آرمی چیف بننا چاہتے تھے، فیض حمید کےساتھ پورا گینگ تھا، دعا ہے بانی پی ٹی آئی کوعمرقید ہو،سزائے موت نہ ہو۔
انہوں نے کہا جوفیض حمید پر ثابت ہوگا وہی بانی پی ٹی آئی پر ہوگا،سول نافرمانی کی کال فیض حمید کیس کو متاثر کرنے کےلیے تھی ، نوازشریف خاموش ہیں کوئی بیان نہیں دے رہے، ن لیگ کی حکومت کوکیا گرانا،وہ تو پہلے ہی لیٹی ہوئی ہے، حکومت اپنی ٹرم پوری کرے،گارنٹی نہیں دی جاسکتی، آج کی تاریخ تک حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔