ایک نیوز: ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ بحال ،مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ، پی ٹی آئی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موقع پر موجود تھے ۔
ذرائع کا کہناہے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز سپیکر نے دی، جسے تحریک انصاف اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا، مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے، مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناو میں کمی ہو گا، فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔