نیپرا کے  ڈسکوز کیخلاف  صارفین کی شکایات کے اعداد و شمار جاری 

نیپرا کے  ڈسکوز کیخلاف  صارفین کی شکایات کے اعداد و شمار جاری 
کیپشن: The data of consumer complaints against Nepra's discos continues

ایک  نیوز: بجلی صارفین نے تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ، نیپر ا کی جانب سے ڈسکوز کے خلاف صارفین کی شکایات کے اعدادوشمار  جاری کردیئے گئے۔  

نیپرا رپورٹ کے مطابق  مالی سال 2023-24 کے دوران مجموعی طور پر 34 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں ، مالی سال 2023-24 کے دوران سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے خلاف شکایات درج ہوئیں ،کے الیکٹرک صارفین نے نیپرا میں 12 لاکھ 76 ہزار 362 شکایات درج کروائی ۔  

رپورٹ  کے مطابق  لیسکو کے خلاف صارفین نے 9 لاکھ 31 ہزار 626 شکایات درج کروائی، فیسکو کے خلاف صارفین نے 3 لاکھ 42 ہزار 806 شکایات درج کروائی ، میپکو کے خلاف صارفین نے  ایک  لاکھ 53 ہزار 350 شکایات درج کروائی، حیسکو کے خلاف صارفین نے 94 ہزار 810 شکایات درج کروائی، آئیسکو کے خلاف 38 ہزار 203 ، کیسکو کے خلاف 41 ہزار 812 شکایات درج کروائی گئی ، گیپکوکے خلاف 84 ہزار 711 اور سیپکو کے خلاف 2ہزار 845 شکایات درج کروائی گئی ۔