وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل
کیپشن: Federal Information Minister Ataullah Tarar's reaction to Barrister Gohar's statement

ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے  9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عطاء تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟دوڑ کیوں لگائی؟ ،موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں،غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، سٹن گنز اور آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا  تحریک انصاف کے پاس گولی چلنے کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے، پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔