ایک نیوز: پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے کسی صورت مطالبات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ ،حکومت اور پیپلزپارٹی مذاکرات کی رپورٹ پی پی قیادت کو پیش کی کی گئی،مذاکراتی وفد نے پہلی ملاقات کی رپورٹ بلاول بھٹو کو پیش کی، پیپلزپارٹی کاکسی صورت مطالبات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ،پی پی قیادت کی مذاکراتی وفد کو موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت کی ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے وزرائے اعلی، گورنرز کے تحفظات جائز اور عوامی نوعیت کےہیں، پی پی قیادت نے مذاکراتی وفد کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ہدایت کی ہے، پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات،اور تحففظات جائز ہیں، پیپلزپارٹی عام آدمی، صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، حکومت کا طے شدہ باتوں پر دوبارہ مذاکرات کر نا افسوسناک ہے، پی پی طے شدہ تحریری معاہدے کے ہر نکتہ کا دفاع کرے گی، پی پی قیادت کی مذاکراتی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، پی پی قیادت کی وفد کومذاکرات بارے تفصیلی رپورٹنگ کی ہدایت، پی پی اور حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور 24 دسمبر کو لاہور میں ہو گا۔