کاروبار کااختتام ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1913پوائنٹس کا اضافہ  

کاروبار کااختتام ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1913پوائنٹس کا اضافہ  
کیپشن: At the close of business, the Hundred Index rose by 1913 points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار  رہی ،ہنڈرڈانڈیکس 1913 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

دن بھر مجموعی طور پر 471 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 288 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،بازار میں میں 1 ارب 7 کروڑ 84 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں 47 ارب 3 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,012 جبکہ کم ترین سطح 109,416 پوائنٹس رہی۔   

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 12پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی  قیمت 278روپے 5پیسے سے بڑھ کر 278روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔