سمارٹ خریداری، محفوظ مستقبل :پی ٹی اے کا ہفتہ آگاہی برائے سائبر سیکیورٹی 

Dec 11, 2024 | 14:40 PM

ایک نیوز:( سمارٹ خریداری، محفوظ مستقبل ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ آگاہی برائے سائبر سیکیورٹی منایا جائے گا۔
 آن لائن خریداری کو محفوظ اور پُراعتماد بنانے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 • ہمیشہ محفوظ انٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں۔
 • صرف مستند اور معتبر ای کامرس پلیٹ فارمز سے خریداری کریں۔ 
• فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کریں۔ 
• ہر ای کامرس اکاؤنٹ کے لیے مضبوط، منفرد اور محفوظ پاس ورڈز کا استعمال یقینی بنائیں۔ 
•اپنے ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ بنائیں اور ذمہ دارانہ سائبر ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ۔    

مزیدخبریں