انڈسٹری میں کام کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا:شردھا کپور

انڈسٹری میں کام کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا:شردھا کپور
کیپشن: Never used father's name for work in the industry: Shraddha Kapoor

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔
ایک انٹرویو میں عاشقی 2اور ستری فلم کی سٹار شردھا کپور کا کہنا تھا کہ ان کو کیرئیر کے آغاز میں کام کیلئے بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ان کیلئے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنانا کبھی آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی مشہور فلم عاشقی 2 سے قبل بھی چند فلموں میں کام کیا ہے مگر کبھی انہیں نوٹس نہیں کیا گیا اور ان کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو اپنے لئے قائل کرنا بہت مشکل تھا تاہم جب عاشقی 2 میں انہیں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا اور فلم سپر ہٹ ہوئی ۔