ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاک چین مشترکہ جنگی مشقیں وارئیر 8اختتام کو پہنچ گئیں ،وارئیر8مشقیں 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں،انسداد دہشتگردی شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں’’واریئر 8‘‘ سالانہ مشقوں کے سلسلے میں آٹھویں مشق ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہفتوں پر محیط مشقوں میں پاکستان اور چین کے دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا ، مشقوں کے دوران وزیٹرز ڈے تقریب کے دوران شرکا نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔
تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، پاکستان میں متعین چینی سفیر دیگر چینی مہمانوں کے ساتھ تقریب میں موجود تھے ،شرکا نے مشقوں کے دوران دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند معیار تربیت کو سراہا۔