ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری

Dec 11, 2024 | 10:39 AM

 ایک نیوز: ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
  قرض پروگرام کے تحت پاکستان کے بجلی کے ترسیلی نظام جو جدید بنایا جائیگا ،منصوبے سے بجلی کے نقصانات میں کمی لانے اور انفراسٹرکچر میں بہتری پر توجہ دی جائے گی ،ابتدائی طور پر لیسکو، میپکو اور سیپکو میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تعاون کیا جائیگا ۔
تینوں کمپنیوں میں 3لاکھ32ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیگے، اے ڈی بی منصوبے کے تحت 15800ٹرانسفارمرز کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی ، اے ڈی بی سیپکو میں چار گرڈ اسٹیشنز میں وولٹیج 66کے وی سے بڑھا کر 132کے وی کی جائیگی۔ 
اے ڈی بی لیسکو میں 25گرڈ سٹیشنز تعمیر کرکے انہیں جدید آلات سے لیس کیے جائیں گے گیارہ بڑ ے نقصان والی فیڈرلائنز کو ایریل بنڈلڈ کنڈکٹر کیبلز کے ساتھ تبدیل کیاجائیگا، اے ڈی بی منصوبے
سے تینوں ڈسکوز میں بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی, قرض کی رقم وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ ہوگی، قرض غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کی غربت کے خاتمے میں مدد دے گا،  یہ پروگرام بی آئی ایس پی کی ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھائے گا.

مزیدخبریں