ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان
کیپشن: The weather is likely to remain cold and dry in most parts of the country

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفبا ر ی ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔
جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے ۔
 کوہستان، چترال،دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھندچھائے رہنے کی توقع ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے۔