اے این ایف کاکریک ڈاؤن ،44کلومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کریک ڈاؤن ،44کلومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​crackdown, 44 narcotics recovered, 9 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
5کاروائیوں کے دوران 9ملزمان گرفتارکیے گئے، کارروائیوں میں 42 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.695 کلو گرام منشیات برآمدہوئی،پشاور میں مشہور یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمد، اٹک میں سکول کے قریب افغان باشندے سے 300 گرام چرس برآمدہوئی۔
 کوئٹہ میں پارک کے قریب کمپیوٹر میں چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد، ملزم گرفتار، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے این ایف کی دیگر کاروائیوںمیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1.332 کلو گرام آئس برآمدہوئی، شبیر شریف روڈ لاہور میں گاڑی میں چھپائی گئی 32.4 کلو گرام چرس اور 3.6 کلو گرام افیون برآمد، دوران کارروائی 4 ملزمان موقع پرگرفتارکیے گئے۔
  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔