ڈربن ٹی20،جنوبی افریقہ نے پاکستان کوشکست دیدی

Dec 11, 2024 | 08:17 AM

ایک نیوز: ڈربن میں ہونے والےٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
 صائم ایوب 31، عثمان خان 9، طیب طاہر 18 رنز بنا سکے ،کپتان محمد رضوان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔    

مزیدخبریں