ویب ڈیسک:اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے۔ عام ناظرین ایسے ڈرامے اور فلمیں پسند کرتے ہیں جس میں عورت کو کمزور اور کمرے میں روتے ہوئے دکھایا جائے۔خواتین کے اسٹیریو ٹائپ کرداروں پر سارا ملبہ ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹرز پر نہیں ڈالا جاسکتا، جو چیز عوام میں بکتی ہے اسے ہی بنایا جاتا ہے۔
رابعہ بٹ نے لوگوں کے دوغلے پن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ وہ کچھ الگ دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔