غزہ میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک
کیپشن: غزہ میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک:اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
اسرائیلی افواج کے مطابق زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے۔