ایک نیوز : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
2 روز قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں جب ضمانت ملی تو صوابی کے ڈی سی کی جانب سے تھری ایم پی او کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
اسد قیصر نے سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی توسط سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ڈی سی صوابی کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ ایک میں رہائی ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے کیونکہ اسد قیصر کو انتخابی مہم سے دور رکھا جارہا ہے، اس لیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل کی جائے۔