نگران وزیراعظم کی کرکٹ کےفروغ کیلئے پی سی بی کو تعاون کی یقین دہانی 

Dec 11, 2023 | 18:42 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

نگران وزیراعظم انوارالحق سےچیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی ۔ذکا اشرف نے  کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات  متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں کرکٹ بورڈ کے الیکشن پرمشاورت، پی ایس ایل،چیمپنز ٹرافی کے انعقاد سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال،قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا ۔کرکٹ کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے حکومت ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف اور پی سی بی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے قومی جذبہ ابھرتا ہے۔ صرف ٹیم ورک کی بدولت ہی پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہو کر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ پی سی بی میں ٹرینرز ، سپورٹ اسٹاف اور دیگر عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے ۔ وزیر اعظم کی کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات بطریق احسن کروانے کی ہدایت کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ ہر سطح پر ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ  کرکٹ کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اندرون سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان، کے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع، آزاد جموں و کشمیر وغیرہ میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو قومی سطح پر نمائندگی کاموقع دینے کی ضرورت ہے۔کوئٹہ  کے بگٹی اسٹیڈیم اور پشاور کے اربابِ نیاز اسٹیڈیم کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے تاکہ یہاں قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جاسک۔گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم اور گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں موجود پسن اسٹیڈیم کو کرکٹ میچوں کے انعقاد کےقابل بنایا جائے۔

 وزیر اعظم کی کرکٹ بورڈ کو ضلع نگر کے پسن اسٹیڈیم کا فوری سروے کرانے کی ہدایت موجودہ کرکٹ اسٹیڈیمز کی جدید خطوط پربحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کہ جدید سہولیات سے آراست نئے کرکٹ اسٹیڈیمز اور ان کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے ہوٹلز اور شاپنگ ایریاز کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے:۔

 وزیراعظم نے کرکٹ کی ترقی کے لئے اسلام آباد میں 4 کرکٹ گراؤنڈز کو سی ڈی اے سے لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرپرستی میں دینے کی ہدایت کردی ۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ  کرکٹ کے فروغ سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد ملک بھر میں کرانے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں دوست ممالک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے فروغ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 وزیر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد فروری 2024 میں ہو گا ۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا ۔ ملک میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 16 کر دی گئی جس سے علاقائی ٹیلنٹ اجاگر ہو گا۔ اسلام آباد ، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، پشاور اور بہاولپور میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم کی شمسی توانائی پر منتقلی پر کام کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں