حافظ نعیم الرحمان کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان 

حافظ نعیم الرحمان کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان 
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان 

ایک نیوز :جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم نے میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم کااجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ میئر کو گھر بھیجیں گے۔سٹی کونسل اجلاس چلانے کی کوشش کی تھی ۔میئرکراچی جماعت اسلامی کا ہوگا۔قبضہ میئر کا رویہ سامنے ہے ۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پرمظالم برداشت نہیں کریں گے۔ ایوان میں غیر جمہوری طرز عمل اختیار کیا گیا۔ کے ایم سی کے الیکٹرک مافیا کے ساتھ مل کر عوام پر مزید بوجھ بل کی صورت میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف بات چیت کی بات کرتے ہیں دوسری طرف طرز عمل کچھ اور ہوتا ہے۔پہلے مئیر کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی ۔ یہ کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کررہے ہیں۔ پی پی پی کی کراچی دوشمنی عیاں ہوگئی ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا ہم لڑیں گے ۔کونسل میں مقابلہ کرینگےہم عدالتوں میں بھی جائیں گے۔ انشااللہ جلد جماعت اسلامی کا مئیر ایوان میں ہوگا۔