وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کی مذمت 

وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کی مذمت 
کیپشن: وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کی مذمت 

ایک نیوز :وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بارے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ  بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے آئینی حقوق کا قتل کیا ۔بھارتی سپریم کورٹ سے کشمیریوں کو کوئی امید نہیں تھی ۔ انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا ۔ مجھے یقین تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھارتی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرے گی۔کشمیریوں کو بھارت کے کسی ادارے حتی کہ بھارتی سپریم کورٹ سے بھی کوئی امید نہیں تھی۔بھارتی ادارے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔

چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنی حق خودارادیت کی تحریک جاری رکھیں گے۔ شہداء کشمیر نے تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا ہے ۔بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے  کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں۔انشاءاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔