ایک نیوز : قانون سب کیلئے برابر،بغیر لائسنس پولیس اہلکاروں کو بھی کوئی معافی نہیں ملے گی ۔
سی ٹی او لاہور کاکہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے ۔تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔
سی ٹی او کاکہنا ہے کہ وارڈنز ناکوں پر پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں روک کر لائسنس چیک کریں گے ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس خدمت مراکز 24گھنٹے کام کرکے شہریوں کے لائسنس بنارہے ہیں۔اس سلسلسے میں جہاں بغیر لائسنس عام شہریوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے وہی پولیس اہلکاروں کو بھی لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔