ایک نیوز : اربوں روپے کی غیرضروری مشینری خریدنے کا الزام ،سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا۔
نیب خیبرپختونخوا نے شہرام ترکئی کو محکمہ صحت کے اربوں روپے کی غیرضروری میڈیکل مشینری خریدنے پر نوٹس جاری کردیا ۔نیب نے تمام خریداری کے ثبوت بھی حاصل کر لئے ۔
نیب نے سابق وزیر صحت شہرام ترکئی کو 18دسمبر کو پشاور میں طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کافی عرصہ سے مفرور ہیں اور پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔