ایک نیوز: فراڈ کیس میں زیرحراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔
جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
گزشتہ روز بھی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرکے فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری پر 29 نومبرکو مقدمہ درج کیا تھا۔