ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔
ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے آج ملتان ڈویژن سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا۔
پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع
— PMLN (@pmln_org) December 11, 2023
یہ پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس ہے
اجلاس پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہو رہا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے… pic.twitter.com/YJgmyYHaPm