ن لیگ کاسندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کا فیصلہ

Dec 11, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ن لیگ نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن انعقاد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، کیماڑی، ملیر، کورنگی سمیت نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بھی ورکرز کنونشن و عوامی اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگا جہاں سے بشیر میمن، شاہ محمد شاہ اور محمد زبیر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

رہنما ن لیگ کھیئل داس کوہستانی نے ایک بیان میں کہا کہ 20 سے 25 دسمبر تک قائداعظم، کرسمس اور پارٹی قائد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، صوبے کے عوام نواز شریف کی ترقی کے وژن کے ساتھ ہیں، لیگی قیادت کی ہدایت پر سندھ میں بھرپور انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 2024 کے الیکشن نتائج ثابت کریں گے نظریہ نواز پورے ملک میں مقبول ہے جب کہ بشیر میمن کے آنے سے سندھ میں ن لیگ مزید متحرک ہوئی ہے۔

مزیدخبریں