پنجاب حکومت نےخدیجہ شاہ کی نظر بندی کاحکم واپس لےلیا

Dec 11, 2023 | 10:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خدیجہ شاہ  کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،سرکاری وکیل تحریری حکم کچھ دیر بعدعدالت میں پیش کریں گے۔

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نےنظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے نظربندی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،وکیل درخواستگزار  نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کوعدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔

مزیدخبریں