امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
کیپشن: امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

ویب ڈیسک: امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا، اس حوالے سے امریکی فوجی حکام نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔