بھارت:معروف سیاستدان کےگھر چھاپہ،نوٹوں سےبھرے 176 بیگ برآمد

بھارت:معروف سیاستدان کےگھر چھاپہ،نوٹوں سےبھرے 176 بیگ برآمد
کیپشن: بھارت: معروف سیاستدان کے گھر چھاپہ، نوٹوں سے بھرے 176 بیگ برآمد

ویب ڈیسک: بھارت میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو کے گھر سے اربوں روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی سیاستدان کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے بھارتی 318 کروڑ روپے برآمد کیے۔

ایس بی آئی کے ریجنل منیجر بھگت بیہیرا کے مطابق دھیرج سنگھ کے گھر سے 176 نوٹوں سے بھرے بیگ برآمد ہوئے ۔

برآمد کی جانے والی رقم کی گنتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مرکزی برانچ میں کی گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی 3 بینکوں اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے 80 افسران کی مدد کے سبب ممکن ہوئی ہے۔

کارروائی کیلئے 40 نوٹ گننے والی مشینیں منگوائی گئیں،اور 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں 4 دن میں ان نوٹوں کو گنا گیا۔

 انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان نے اتنی بڑی رقم شراب کی فروخت سے ذخیرہ کی ہے۔

سیاستدان کے گھر سے برآمد کی جانے والی رقم 3 ارب بھارتی روپے ہے جو پاکستانی 10ارب 83 کروڑروپے سے زائد بنتی ہے۔