کپل شرما اورعالیہ بھٹ کی کینسرمیں مبتلابچوں کےساتھ ویڈیووائرل

کپل شرما اورعالیہ بھٹ کی کینسرمیں مبتلابچوں کےساتھ ویڈیووائرل
کیپشن: Video viral of Kapil Sharma and Alia Bhatt with children suffering from cancer

ویب ڈیسک:بالی سپرسٹاراداکارہ عالیہ بھٹ اورکامیڈین کپل شرمانےکینسرمیں مبتلابچوں کی دل جوئی کیلئےرقص کیاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اورکپل شرما نےحال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں پردونوں شخصیات نےکینسرمیں مبتلابچوں کےساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر عالیہ اور کپل نے کینسر میں مبتلا بچوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ رقص بھی کیا جس سے بچے بہت خوش ہوئے۔


عالیہ بھٹ اپنی تازہ فلم”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ میں نظر آئیں تھیں اور ساتھ ہی ”ہارٹ آف اسٹون“کے ساتھ ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔
دوسری طرف کپل شرما اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کامیڈی کے نئے شو لےکر نیٹ فلکس پر واپس آرہے ہیں اور اس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔