ویب ڈیسک: نامور فلمساز نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سےپاکستانی فلموں اورڈراموں کونیٹ فلکس پرجگہ نہیں ملتی۔
تفصیلات کےمطابق پاک بھارت کی بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک بہت بڑامسئلہ ہےجس کےاثرات پاکستان شوبزانڈسٹری پربھی پڑنےلگ گئےہیں۔
ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگوکرتےہوئےنامورفلمسازنبیل قریشی کاکہناتھاکہ نیٹ فلکس کا پہلا ہیڈ آفس لاس اینجلس میں ہے جبکہ انہوں نے اپنا دوسرا ریجنل دفتر انڈیا میں کھولا ہے اور وہاں پاکستان کی رسائی نہیں ہے۔
نبیل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں نیٹ فلکس کا مقامی دفتر قائم ہونے سے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر رسائی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
فلمسازکاکہناتھاکہ اس کام میں بنیادی رکاوٹ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ ہے۔ اگرچہ انڈیا کی شوبز انڈسٹری بہت بڑی ہے لیکن زبان کی مشابہت کی وجہ سے پاکستانی انڈسٹری کو پھلنے پھولنے کا موقع مل سکتا ہے۔
پاکستانی فلمو ں ،ڈراموں کو نیٹ فلکس پرجگہ کیوں نہیں ملتی،نبیل قریشی نےبتادیا
Dec 11, 2023 | 07:30 AM