کراچی:تیزرفتارکارالٹنےسےنوجوان ہلاک،خاتون زخمی 

Dec 11, 2023 | 06:24 AM

ایک نیوز:کراچی میں تیزرفتارکارالٹنےسےنوجوان ہلاک ہوگیاجبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کارالٹنےسےخاتون سمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔
چھیپاذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوکی ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوجناح ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پردوران علاج نوجوان دم توڑگیا۔
چھیپاذرائع کےمطابق کارحادثےمیں ہلاک ہونےوالےنوجوان کی شناخت جوشی ولدمائیکل کےنام سےہوئی ہےجبکہ زخمی خاتون کی شناخت کومل دخترپطرس کےنام سےہوئی ہے۔

مزیدخبریں