مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا،ابوعبیدہ

Dec 11, 2023 | 03:40 AM

ویب ڈیسک:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نےکہاہےکہ مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا، فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرایا جا سکتا۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہےاسرائیلی جارحیت کامقصدفلسطینیوں کی نسل کشی کرناہے۔
القسام بریگیڈزکےترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ مذاکرات کیے بغیر اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتی، اسرائیلی یرغمالی کی ہلاکت طاقت کے زور پر رہا کرانےکی کوشش کا نتیجہ ہے۔
ترجمان القسام بریگیڈزکامزیدکہناتھاکہ مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا، فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرایا جا سکتا۔
ابوعبیدہ کاکہناتھاکہ گزشتہ10 روز میں غزہ میں ہمارے لوگوں نے180 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہےگی۔
ترجمان القسام بریگیڈزکامزیدکہناتھاکہ عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے لوگوں کی حمایت اور جنگ بندی کے لیے احتجاج جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر سے حماس کے خلاف جاری جنگ میں اب تک420 اسرائیلی فوجی ہلاک اور2 ہزار سے زائد معذور ہوچکے ہیں۔
 اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کے معذور ہونےکی تصدیق کی ہے، مجموعی طور پر5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے58 فیصد سے زائد شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں اس سے قبل اس طرح کی صورت حال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا، زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید زخم آئے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے ہیں۔

مزیدخبریں