ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کےدائیں ہاتھ کےبلےبازاسدشفیق نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق اتوار کو کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
قومی کرکٹراسدشفیق کاکراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ لےرہاہوں،پیٹرنزٹرافی کے3میچزکھیل کرڈومیسٹک کرکٹ سےبھی ریٹائرہوجاؤں گا،کیرئیرمیں جن لوگوں نےسپورٹ کیاان کاشکریہ اداکرتاہوں،خودکوخوش قسمت سمجھتاہوں کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔
قومی کھلاڑی کامزیدکہناتھاکہ پی سی بی نےسلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیش کش کی ہے،ابھی نیامعاہدہ نہیں کیا،سلیکشن کاپراسس سمجھناہے،مجھ پر ریٹائرمنٹ کیلئےکوئی دباؤنہیں تھا،جب ٹیسٹ کےنمبرون بنےتھے،وہ یادگارلمحہ تھا،کوئی ایسالمحہ نہیں جس کوکہوں کہ مایوس کن رہا۔
اسدشفیق کاکہناتھاکہ مصباح الحق میرےلیےسب سےبہترین کپتان رہے،مصباح الحق نےنوجوان ٹیم کونمبرون پوزیشن دلوائی،جاویدمیاندادکاریکارڈتوڑنابھی میرےلیےفخرکی بات ہے۔
واضح رہےکہ اسدشفیق نےتینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی،انہوں نے77ٹیسٹ،60ایک روزہ اور10ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے۔