اوکاڑہ:تیزرفتارکارکی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارجاں بحق

اوکاڑہ:کارکی موٹرسائیکل کوٹکر،حادثےمیں ایک شخص جاں بحق
کیپشن: Okara: One person died in an accident involving a motorcycle

ایک نیوز:اوکاڑہ میں تیزرفتارکارکی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں کینال روڈ پر کراؤن سٹی کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت صدیق کےنام سےہوئی ہے،حادثےکےبعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرتےہوئےکارکواپنی تحویل لےکرڈرائیورکی تلاش کےلئےچھاپےمارنےشروع کریے۔