تعلیمی ویزے پرترکیہ جانے والے پاکستانی طلبہ اغوا ہونے لگے

Dec 11, 2022 | 22:06 PM

پی این  این نیوز:  ویزے پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو روشن مستقبل کا جھانسہ دیکر ترکیہ میں اغواء کے بعد تاوان وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلروں کے بعد اب تعلیمی ویزے پر جانے والے پاکستانی طلبہ بھی  ترکیہ میں اغواءہونے لگے ۔  ویزے پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو روشن مستقبل کا جھانسہ دیکر ترکیہ میں اغواء کے بعد تاوان وصول کرنے کا انکشا ف سامنے آگیاخانیوال کا رہائشی 17 سالہ نعمان الطاف ترکیہ میں زیر تعلیم ہے  جسے وہاں موجود ایک گروہ نے یورپ  اور یونان منتقلی کا جھانسہ دیکر اغواء کرلیا جس کے بعد اہلخانہ سے بھاری رقم وصول کی ۔  ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے دیگر  8 پاکستانی طلبہ کو بھی ایسے ہی جھانسوں کے بعد اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیوز اہلخانہ کو ارسال کی گئیں ۔  پاکستان حکام نے ترکیہ میں زیر تعلیم بچوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کے مطابق اپنی تعلیم مکمل کریں اور کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ 

مزیدخبریں