بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج

Dec 11, 2022 | 21:53 PM

ایک نیوز نیوز:بلوچستان کے 3اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں دو لاکھ 83 ہزار سے زئد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ اور پشین کی تحصیل حرمزئی میں بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں 14 میونسپل وارڈز میں سے نو کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ سات وارڈز پر جے یو آئی نے میدان مار لیا جبکہ دو وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ پانچ وارڈز کے نتائج آنا باقی ہیں۔ضلع حب کے 138 وارڈز میں 7 جبکہ ضلع لسبیلہ کے 146میں سے ایک وارڈ کا نتیجہ موصول ہو چکا۔ 60 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں دو لاکھ تیراسی ہزار دو سو تیرہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزیدخبریں