ایک نیوز نیوز : بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں میاں بیوی کوآدھی رات کوباہر گھومنے کی وجہ سے ایک ہزار جرمانہ کرنیوالے دو پولیس افسران کومعطل کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق متاثرہ شہری کارتک پتری نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا کہ وہ رات کو ساڑھے 12 بجے اپنی بیوی کے ساتھ پیدل ہی گھر کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران ایک پولیس موبائل آئی اور انہیں روک لیا، پولیس اہلکار ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور ان کے شناختی کارڈ وغیرہ دیکھے۔ اسی دوران ایک اہلکار نے چالان بک نکالی اور اس میں نام وغیرہ لکھنے لگا۔ ہم نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ رات کو 11 بجے کے بعد بلا وجہ گھومنا غیر قانونی ہے، اس پر ہم نے معذرت کی۔ اسی دوران اہلکاروں نے ہم سے تین ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا، ہم نے ان سے اس معاملے پر بحث کی جس کے بعد معاملہ ایک ہزار روپے میں طے ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کارتک پتری نے ٹوئٹر پر اپنا تجربہ شیئر کیا اور بنگلورو پولیس کو ٹیگ کیا۔ پولیس نے فوری طور پر جواب دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پولیس اہلکاروں کی شناخت کرکے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔