ظفروال:دلہن کا شادی سے انکار، بارات آنے پر دروازہ ہی بند کردیا

Dec 11, 2022 | 20:30 PM

 ایک نیوز نیوز:ظفروال میں دلہن  کے شادی سے انکار پر بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں دلہن کا شادی سے انکار، بارات آنے پر گھر کا دروازہ ہی بند کردیا۔برات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔دلہن کے شادی سے انکار کا واقعہ ظفر وال کے گاؤں لوہارہ میں پیش آیا۔  دلہن اورگھروالوں نے شادی سے انکار کیا اور بارات آنے پر گھر اندر سے بند کرلیا۔دلہا کی بہن نے الزام عائد کیا کہ دلہن والوں کا کہنا ہے کہ دلہا گونگا ہے، اس لیے اب شادی نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں