شہباز حکومت کا مذاکرات کے بہانے الیکشن میں تاخیر کا منصوبہ ناکام

شہباز حکومت کا مذاکرات کے بہانے الیکشن میں تاخیر کا منصوبہ ناکام

ایک نیوز نیوز: شہباز حکومت کو  بڑا جھٹکا، عمران خان نے حکومت کا مذکرات کی آڑ میں وقت نکالنے کا منصوبہ ابتدا میں ہی  ناکام بنادیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مذاکرات انتخابات کی تاریخ دینے سے مشروط کر دئیے ۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دو ٹوک موقف  اپناتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت جن شرائط پر مذاکرات کرنا چاہ رہی ہے وہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بیک ڈور رابطوں کے ذریعے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اور پیشکش کی تھی کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کریں ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

اب تحریک انصاف نے حکومت کو جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی بامعنی مذاکرات کرنے کو تیار ہے حکومت پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔الیکشن کی تاریخ کے بعد مذاکرات کی میز پر باقی تمام مسائل پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے دو ٹوک جواب پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مذاکرات کی آڑ میں لیت و لعل کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدرمملکت عارف علوی کیساتھ پانچ ملاقاتیں کرچکے ہیں اور ان تک نوازشریف کا پیغام بھی بھجوایا ہے۔