پنجاب کا گریٹرتھل کینال  کی منظوری نہ دینے پروفاق سے احتجاج 

Dec 11, 2022 | 19:19 PM

ایک نیوز نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا گریٹر تھل کینال معاہدے پردستخط نہ کرنے پروفاقی حکومت کے خلاف سخت احتجاج،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی۔چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی خزانے سے ایک ارب ڈالر کا فالتوزرمبادلہ ضائع ہورہاہے۔چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے دوبارہ معاہدے کرنے کی صورت میں لاگت 2گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی۔وفاقی حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے معاہدہ نہ کر کے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے سا تھ دشمنی کامظاہرہ کیاگیا ہے۔وفاقی حکومت پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔وفاقی حکومت کارویہ پنجاب کو فوڈ باسکٹ بنانے کی کوششوں کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔ گریٹر تھل کینال کا معاہدہ ہوتا تو کسانوں کو پانی ملتا اورگندم میں خودکفیل ہوتے جس سے گندم امپورٹ نہ کرنا پڑتی اورایک ارب ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔گریٹر تھل کینال معاہدے میں وفاقی حکومت نے اپنا شیئر نہیں دیا۔وفاقی حکومت نے گریٹر تھل کینال کے بارے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔پنجاب حکومت اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ملک کا بیڑا غرق کرنے والے معیشت کو کیسے سنبھال سکتے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ19(1)کے تحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابقہ فیصلے کی توثیق کردی۔صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی فاسٹ ٹریک لانچنگ کی اصولی منظوری دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےلوکل گورنمنٹ،انرجی اورانڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کواشتراک کار کی ہدایت کی۔

پنجاب کابینہ نے فیصل آبا د میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی ۔ون مین انکوائری ٹربیونل جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کو واجبات کی ادائیگی،انڈسٹریل اوررہائشی یونٹ کی منتقلی کیلئے کنڈونیشن فیس 50فیصداورمدت مقرر کرنے،آٹو میشن آف اسٹامپ ڈیوٹی،ای سٹیمپنگ کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے پابندی اٹھا نے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال میں PICIIPپراجیکٹس کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری،نکاسی اورفراہمی آب کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے پہلے،دوسرے،تیسرے اورچوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں17صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور اعلی حکام،صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، مرادراس، حسین جہانیاں گردیزی، راجہ یاسر ہمایوں، لطیف نذر، خیال احمد کاسترو، عامر سعید راں اور دیگر کی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

مزیدخبریں