ایک نیوز نیوز :پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ،پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 4 میں نامعلوم افراد سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی پھینک کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کچھ دن قبل نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی جس سے متعلق حاجی جاوید نے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔