ایک نیوز نیوز:پرویز الٰہی نے صحافی کالونی بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس الاٹ کر دیئے ،وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے 84 متاثرین کو الاٹمنٹ لیٹر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی لاہور کا 17 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔پرویز الٰہی نے صحافی کالونی بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس الاٹ کر دیئے ۔ بی بلاک کے 84 متاثرین کو الاٹمنٹ لیٹر دیئے ۔صحافیوں کیلئے فیز ٹو کی منظوری ہو چکی دیگر صحافی بھی اپنا گھر بنا سکیں گے۔فیز ٹو میں ترقیاتی کام بھی شروع کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی فیز ٹوکا اعلان بھی کیاتھا ۔جس میں آشیانہ سکیم کے قریب صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے 700کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔